ہندوستانی فوج نے چاس کشتواڑ میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا ہے

0
0

فوج کی جانب سے دیہی برادریوں تک صحت کی دیکھ بھال کی رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ہندوستانی فوج نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی وابستگی کا ایک قابل ستائش مظاہرہ کرتے ہوئے جموں اور کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چاس میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز گاؤں کے رہائشیوں کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے جنہیں صحت کی مناسب اور سستی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وہیںہندوستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس میڈیکل کیمپ میں طبی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی جس میں عام صحت کا معائنہ، معالجین سے مشاورت، دانتوں کا معائنہ، آنکھوں کا معائنہ اور ضروری ادویات کی تقسیم شامل ہے۔تاہم ہندوستانی فوج کو گاؤں چاس اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کی صحت اور بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔واضح رہے کیمپ سے ملحقہ علاقوں سے کل 393 افراد (131 خواتین اور 262 مرد) مستفید ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا