ضروری طبی امداد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی گئیں
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍طبی گشت پیر پنجال کے جنوبی علاقے کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے محروم کمیونٹیز خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہندوستانی فوج نے ایریا ڈومینیشن گشت کے ساتھ مل کر خاص طور پر گوجر اور بکروال برادریوں کے لیے نونی اور پریت پال، پونچھ میں طبی گشت کا انعقاد کیا۔ ان گشتوں کا مقصد محدود رسائی والے دور دراز علاقوں تک ضروری طبی امداد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔واضح رہے یہ اقدام گجر اور بکروال برادریوں کی فلاح و بہبود کے تئیں ہندوستانی فوج کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور اس طرح اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ان کے موسم گرما کے مقامات پر ہجرت کرتے ہوئے اہم طبی امداد حاصل ہو۔