ضلع رامبن کے پیر پنجال رینج پر تین روزہ ٹریکنگ مہم کامیابی کے ساتھ ختم کی
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ہندوستانی فوج نے ریاستی ٹورازم ڈائریکٹوریٹ اور لیف مونکی ہائیکنگ کلب کے ساتھ مل کر 30 ستمبر 2023 کو رام بن ضلع کے پیر پنجال رینج پر تین روزہ ٹریکنگ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مذکورہ ٹریک میں زندگی کے مختلف شعبوں سے سولہ ٹریکروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ریاستی حکومت کے نمائندوں، اسکولی بچوں اور رہائشیوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال میں کامیاب ٹیم کا خیرمقدم کیا۔واضح رہے ان ٹریکروں نے 2300 میٹر سے 4000 میٹر تک اونچائی کے ساتھ 19 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔وہیں ٹیم نے ضلع رامبن میں پیر پنجال رینج پر دوسری بلند ترین چوٹی (ہنسراج ٹاپ) کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔ اس ٹریک نے خوبصورت وادی پوگل کو نمایاں کیا اور غیر دریافت شدہ مرغزاروں، جھیلوں، آبشاروں، اور شاندار پیر پنجال سلسلوں کی جھریدار چوٹیوں کو عبور کیا۔