شرکاء نے ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اظہار تشکر کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق فوجیوں، بیواؤں اور ویر ناریوں تک پہنچنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میں، ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے راجوری اور ریاسی ضلع میں شکایات کے ازالے کی میٹنگیں کیں۔ بات چیت کے دوران شرکاء کی مختلف شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ انہیں پالیسیوں میں تبدیلیوں اور نئی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اظہار تشکر کیا۔