ہندوستانی فوج نے جموں میں اگنی پتھ اسکیم کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں جموں ضلع کے متھوار بلاک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستانی فوج کی ٹیم نے ایک مہم چلائی جس میں کیری، دھنو، سروتھ، جنڈیال اور متھوار جیسے گاو¿ں شامل تھے۔ اس مہم کا مقصد علاقے میں آئندہ اگنی پتھ ریلی کے لیے نوجوانوں کو تربیت دینا تھا۔ اس مہم کو زبردست رسپانس ملا جس میں 350 سے زائد نوجوانوںنے حصہ لیا اور اس میں 1.6 کلومیٹر دوڑ، جسمانی ٹیسٹ اور میڈیکل جیسے ایونٹس شامل تھے۔ اس کا مقصد ریلی کے ماحول کی تقلید کرنا تھا جس سے نوجوان حوصلہ اور عزم حاصل کر سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا