ہندوستانی فوج نے تھنہ منڈی پونچھ میں سلائی اور ٹیلرنگ کورس کا اہتمام کیا

0
0

ہنر مندی کی ترقی اور معاشی آزادی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے پونچھ ضلع کے تھنہ منڈی میں سلائی اور ٹیلرنگ کورس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ہنر مندی کی ترقی اور معاشی آزادی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔ یہ کورس تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے، جو خواتین کو خود انحصاری اور معاشی طور پر خود مختار بننے کے قابل بناتا ہے۔

https://joinindianarmy.nic.in/

وہیں گمبھیر گاؤں کی خواتین نے کلاسوں میں داخلہ لیا، جن کی قیادت ٹیلرنگ کی مہارت کے ساتھ مقامی رہائشی خواتین اساتذہ نے کی۔اس سلسلے میں مقامی باشندوں نے کمیونٹی اور ہندوستانی فوج کے درمیان مضبوط رشتہ کو ظاہر کرتے ہوئے آسانی سے جگہ فراہم کی۔تاہم تربیتی مرکز خام مال، بنیادی ڈھانچے، سلائی مشینوں اور کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے اور دیہی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بڑھانے کے لیے لوازمات سے لیس ہے۔دریں اثناء کورس فی الحال جاری ہے اورشرکاء روزانہ نئی مہارتیں سیکھ رہے ہیں۔ اس تقریب کا اختتام سلائی مشینوں کے مظاہرے اور شرکاء اور ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کے درمیان ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا، جو کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور تعاون کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا