ہندوستانی فوج نے ترلہ، راجوری میں بیداری مہم "منشیات کو نہ کہو”کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ترلہ میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم چلائی۔ لیکچر میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ نوجوانوں کو منشیات، شراب، سگریٹ اور دیگر اقسام کی لت سے پرہیز کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نوجوان طلباء کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے اور ملک کے مختلف پیشہ ورانہ اداروں میں داخلہ حاصل کرکے روشن مستقبل کی خواہش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ لیکچر میں شرکت کرنے والے 243 طلباء اور 18 اساتذہنے اس اقدام کو سراہا اور منشیات کی لت کے خلاف جنگ میں دل سے تعاون کرنے کا عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا