لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی ہدایت پر الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (AC-05) ہندواڑہ نے آج خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے سسٹمیٹک انرائرونمنٹ ہال ہندواڑہ میں ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن (SVEEP) کے تحت ایک میگا آگاہی اور اندراج کیمپ کا انعقاد کیا۔ تحصیلدار ہندواڑہ، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر ہندواڑہ، ڈسٹرکٹ الیکشن ٹرینر، انتخابی عملہ کے علاوہ معذور افراد (PWD) کے ایک بڑے اجتماع نے پروگرام میں شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد جمہوری فریم ورک میں شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے، انتخابی عمل میں معذور افراد کی بیداری، رسائی، اور شرکت کو بڑھانا تھا۔الیکشن ٹرینر نے NVSP، ووٹر ہیلپ لائن اور رجسٹریشن کے دیگر ذرائع کے بارے میں آگاہی دی۔تحصیلدار ہندواڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹنگ کا حق جمہوریت میں لوگوں کے ہاتھ میں سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ حکومت خصوصی طور پر معذور افراد کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے PWDs سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن ٹرینر نے کہا کہ PWDs ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ انہیں باوقار پولنگ تجربے کے لیے ضروری سازگار ماحول فراہم کریں۔ انہوں نے اے ایم ایف اور پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کو دستیاب دیگر مراعات کی بھی وضاحت کی۔الیکشن آفس، محکمہ سماجی بہبود کے عہدیداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز نے SSR-2023 کے تحت رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں شرکاء کو مکمل آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بطور ووٹر رجسٹر ہونے کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔اس دوران SSR-2023 اور فارم-6 کے تحت رجسٹریشن کے عمل سے متعلق پمفلٹ بھی شرکاء میں تقسیم کئے گئے۔تحصیلدار ہندواڑہ نے اے سی 05 کے بی ایل اوز کی ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔ اے ای آر او نے تمام بی ایل اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پوری رہائش گاہ کو دوبارہ چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں کوئی ووٹر غیر رجسٹرڈ نہ رہے۔