ہندستان عالمی کپ کا مضبوط دعویدار: مندرا

0
0

گروگرام،  (یو این آئی ) اداکارہ اور فٹنس آئکن اور کرکٹ کمنٹیٹر مندرا بیدی نے 21 فروری سے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی خاتون ٹی -20 ورلڈ کپ میں ہندستانی خاتون ٹیم کو جیت کا مضبوط دعویدار بتایا ہے ۔مندرا نے اتوار کو گروگرام میں منعقد میکس لائف انشورنس فیملی میراتھن دوڑ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر یہ بات کہی۔ مندرا نے کہاکہ ہندستانی ٹیم عالمی کپ کی مضبوط دعویدار ہے اور ٹیم اس بار عالمی کپ جیتے گی۔ ٹیم نے حال میں کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور یہ ٹیم کافی متوازن ہے ۔ میں نے آٹھ مارچ کو میلبورن میں رہوں گی جہاں ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا اور میں مکمل طور پر پر اعتماد ہوں کہ ٹیم فائنل میں پہنچے گی اور خطاب جیتے گی۔ٹی -20 ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا اور ہندستانی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔ ہندستانی ٹیم کی کپتان ھرمنپریت کور کی قیادت میں خطابی جنگ کے لئے اترے گی۔مندرا نے فٹنس کو لے کر کہاکہ فٹنس ہماری زندگی کے لئے بہت اہم ہے اور میں اس دوڑ کو منعقد کرنے کے لئے میکس لائف انشورنس کا شکریہ کرتی ہوں۔ یہ ایک اچھا اور مختلف طرح کا خیال ہے ، یہ فیملی دوڑ ہے جس میں خاندان ایک ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ اس سے لوگوں میں فٹنس کے بارے میں شعور پھیلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم جسمانی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ نہیں دیتے لیکن لوگوں کو ذہنی دباؤ کم کرنے کے لئے اپنی فٹنس پر توجہ دینی چاہئے اور اس سے نہ صرف جسمانی فٹنس صحیح رہے گی بلکہ لوگ مالی طور پر بھی فٹ رہیں گے ۔فٹنس آئکن نے کہاکہ لوگوں کو کاہلی ترک کر صحت کے لئے وقت نکالنا چاہئے ۔ اگر آپ سات گھنٹے سوتے ہیں تو بھی آپ کے پاس 17 گھنٹے کا وقت بچتا ہے اور آپ اپنی فٹنس کے لئے کم از کم 45 منٹ نکال سکتے ہیں۔ جو یہ کہتا ہے کہ اس کے پاس صحت کے لئے وقت نہیں ہے وہ انسان جھوٹ بولتا ہے ۔ صحت کے لئے دن میں 45 منٹ کوئی بھی شخص نکال سکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا