ہندستانی وکٹ کیپر کے طور پر دھونی کا وقت ہوا ختم!

0
0

یواین آئی
ممبئی؍؍قومی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد اب نوجوان وکٹ کیپر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور ان کی منصوبہ بندی میں مہندر سنگھ دھونی کے لئے کوئی جگہ نہیں بچی ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی -20 سیریز کے لئے جمعرات کو اعلان کی گئی ہندستانی ٹیم کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہندستانی کرکٹ میں اب دھونی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے اعلان کے وقت پرساد سے دھونی کے بارے میں چار بار سوال پوچھا گیا،چیف سلیکٹر نے اس پر کوئی راست جواب تو نہیں دیا لیکن جو کچھ بھی کہا اس کا سیدھا مطلب یہی تھا کہ دھونی کو اب ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دینا چاہئے ۔دھونی ٹیسٹ سے کافی پہلے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس سال جون میں انگلینڈ میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد ہی وہ میدان سے باہر ہیں۔ پرساد نے یہ تو نہیں کہا کہ دھونی کو باہر کر دیا گیا ہے لیکن انہوں نے کہاکہ ہماری واضح سوچ یہ ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ہم مکمل طور پر رشبھ پنت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ جب انہیں اس معاملے پر کریدا گیا، تو پرساد نے کہاکہ میں نے ورلڈ کپ کے بعد ہی کہا تھا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ وہ خود کو ٹیم میں انسٹال کر سکیں۔ پنت اچھا کر رہے ہیں اور سنجو سیمسن بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں آئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہماری سوچ کیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ دھونی خود بھی نوجوانوں کو حمایت دینے کی بات کرتے ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا دھونی گھریلو کرکٹ میں لوٹ کر واپس آ سکتے ہیں، پرساد نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔ گھریلو کرکٹ میں لوٹنا، اپنی فارم حاصل کرنا یا پھر ریٹائرمنٹ لینا، یہ سب کچھ دھونی پر منحصر ہے ۔ ہم مستقبل کے لئے روڈ میپ بنا چکے ہیں اور جس طرح ہم ٹیم کا انتخاب کر رہے ہیں، اس سے آپ کو یہ بات نظر آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا