ہندستانی خواتین نے درج کی ویسٹ انڈیز پر 5-0 کی جیت

0
0

گیانا، 22 نومبر (یواین آئی ) ویدا کرشنا مورتی (ناٹ آؤٹ 57) اور جیمما روڈرگز (50 رن) کی نصف سنچری اننگز کے بعد اسپن گیند بازی کی قیادت کر رہی انوجا پاٹل کے تین رن پر دو وکٹ کی بدولت ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹوئنٹی 20 میچ میں 61 رنز کے فرق سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے گھریلو میدان پر سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کر لی۔ ہندستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 134 رن بنائے ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز خاتون ٹیم سات وکٹ پر صرف 73 رنز بنا سکی۔ ہندستانی گیند بازوں میں انوجا نے تین اوور میں شاندار بولنگ کی اور تین رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔ رادھا یادو، پونم یادو، پوجا وسترکر اور ھرلین دیول نے ایک ایک وکٹ نکالے ۔ مہمان ٹیم کی یہاں پروویڈنس اسٹیڈیم میں شروعات گرچہ اچھی نہیں رہی اور اس کی اوپنگ جوڑی شیفالی ورما (9 رنز) اور کپتان سمرتی مدھانا (7) پہلے وکٹ کے لئے 17 رن ہی شامل کر سکیں اور دونوں اسی اسکور پر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد ویدا اور جیمما کی جوڑی نے تیسرے وکٹ کے لئے 117 رن کی شراکت کر ٹیم کو تین وکٹ پر 134 کے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ویدا نے 48 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 57 رن بنائے جبکہ جیمما نے 56 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 50 رن بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے ہیلی میتھیوز، انیسہ محمد اور الیہ ایلنے نے ایک ایک وکٹ لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز ٹیم کی کھلاڑی ہندستانی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکیں اور تاشا میکلینز (9) اور کشونا اینائٹ (22) پہلے وکٹ کے لئے 12 رن ہی شامل کر سکیں۔ ٹیم کی سات کھلاڑیوں میں نائٹ اور شیمن کیمبل (ناٹ آؤٹ 19) ہی دہائی کے ہندسے تک جا سکیں۔ ہندستانی بلے باز ویدا کو پلیئر آف دی میچ اور سشما ورما پلیئر آف دی سریز چنی گئیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا