کہا جموں و کشمیر کی شاہی ریاست کی بحال ہوگی اور جمہوری سیٹ اپ کے لیے اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر مشن سٹیٹ ہڈ سنیل ڈمپل نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ عدالت عظمیٰ میں ہم نے بھاجپا کو شکست دی کیونکہ عدالت عظمیٰ نے یہاں شاہی ریاست کی بحالی اور انتخابات کا حکم جاری کیا ہے ۔ڈمپل نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی جیت ہے، کہ وہ جیت گئے اور جموں و کشمیر کی شاہی ڈوگرا ریاست کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ڈمپل نے کہا کہ مشن اسٹیٹ ہڈنے بی جے پی کو عدالت عظمیٰ میں شکست دی کیونکہ جموں و کشمیر کی شاہی ریاست کی بحالی اور جمہوری سیٹ اپ کے لیے اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ڈمپل نے کہا کہ یہ ڈوگروں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی جیت ہے جنہوں نے یہ جنگ لڑی اور دو اہم مطالبات ایک ریاست کا درجہ اور دوسرا اسمبلی انتخابات کا انعقادحاصل ہوئے۔