وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پنچایتی راج محکمہ کی مختلف اسکیموںکا افتتاح کیا،366 نئے اڈیٹر وں کے مابین تقرری نامہ بھی تقسیم کیا
پٹنہ، //وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع ‘سنکلپ’ میں پنچایتی راج محکمہ کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنگ بنیاد / افتتاح کیا۔ اس کے تحت وزیر اعلیٰ نے 4171 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 2000 پنچایت سرکاری عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے آن لائن کے ذریعہ 366 نئے مقرر کردہ آڈیٹرز کے درمیان تقررنامہ بھی تقسیم کیا اور ای پنچایت پورٹل کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ’ دیہی پینے کا پانی نشچے اسکیم‘ کے تحت 9500 مینٹینرز کی پلمبنگ ٹریننگ کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام سے جڑے تمام لوگوں کواس سنگ بنیاد کے موقع پر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پنچایتی راج محکمہ کے وزیر اور چیف سکریٹری نے ہر چیز کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سرکار عمارت کا نام ہم نے دیا ہے۔ یہ نام پنچایت کو عزت اور وقار دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔ 1517 پنچایت سرکاری عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 857 پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جب ورلڈ بینک کو معلوم ہوا کہ ہم لوگ پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ 330 پنچایت سرکاربھون کی تعمیر میں مدد فراہم کریں گے۔ آج 2000 پنچایت سرکار بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ باقی جو بچے ہوئے 3683 پنچایت سرکاربھون ہیں ان کے لیے جلد سے جلد ایک ماہ کے اندر جگہوں کا انتخاب کرلیں اور اسی سال ان کا تعمیراتی کام شروع کرائیں اور سال 2024 تک ان کا تعمیراتی کام مکمل کریں۔ اس کام کو تیزی سے مکمل کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم علاقے میں جاتے ہیں توجہاں پنچایت سرکار بھون کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے وہاں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر تے ہیں ۔ وہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے پنچایت سرکار بھون میں ہر قسم کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کی گئی ہے اور جہاں تعمیر کا کام ہو رہا ہے وہاں کی چھتوں پر سولر پلیٹس لگائیں ۔ تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پلیٹیں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شمسی توانائی کو فروغ دیا جا سکے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں بھی سولر پلیٹیں لگانے کی ترغیب دیں۔ شمسی توانائی واحد پائیدار توانائی ہے۔ تمام پنچایت عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں گھوم کر عوام کے مسائل سے باخبر رہیں تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ پنچایتی راج کے وزیر بھی حلقوں میں جاکر مسائل سے واقف ہوتے رہیںاور مجھے بھی اس سے آگاہ کرتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جتنا زیادہ ہم لوگوں نے پنچایت کے لیے کام کیا ہے اتنا ملک میں کہیں اور نہیں ہوا ہے۔ آج کل پنچایتی راج اداروں کے نمائندے کچھ کچھ مانگ کررہے ہیں۔کسی کے جھانسے میں نہ آئیں، تندہی سے کام کرتے رہیں۔ ہم آپ کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ہم لوگ جو یہاں کام کررہے ہیں سب کو نظر آرہا ہے۔ مرکز کوئی کام نہیں کر رہا ہے، وہ لوگ صرف میڈیا میں بنے رہتے ہیں۔ بہار میں پنچایتی انتخابات پارٹی کی بنیادوں پر نہیں ہوتے ہیں، جب کہ دیگر ریاستوں میں انتخابات پارٹی کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستوں کو ملنے والے اس کے حصہ کا 41 فیصدشیئر نہیں مل پاتاہے۔