ہم زراعت کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مربوط اَنداز اَپنا رہے ہیں:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان اینڈ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ کسان اینڈ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں معنی خیز اور گہرائی سے بات چیت ہوئی جس میں شرکا نے کاشت کاری شعبے کے بارے میں اَپنے جائزے کا اِشتراک کیا، اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات اور جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے زرعی تبدیلی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجموعی زراعت کی اعلیٰ کمیٹی نے زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم زراعت کے اِنتہائی خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط اَنداز اَپنا رہے ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت میں اِضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر کسان اور کمیونٹی پرمرکوز ہے جو پالیسیوں میں کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو قابل بناتا ہے اور اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فیصلہ سازی میں ان کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے اور پیداوار میںاِضافہ ، تنوع ، قرض تک رسائی اور مطلوبہ تکنیکی مدد سے فائدہ اُٹھایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنٹگریٹیڈ اپروچ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے مارکیٹ تک رَسائی کو فعال اور مضبوط کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جامعیت سے ہمارا مقصد بینکوں کی طرف سے زرعی شعبے بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے قرض کو بہتر بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر منگلا رائے کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی سربراہی کی اور زراعت ، اِس سے منسلک شعبوں اور کاشت کار برادری کی ہمہ گیر ترقی پر ایک ویژن دستاویز تیا ر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منگلا رائے کی تفصیلی رِپورٹ میں کسانوں اور کاشت کاری سے متعلق ہر پہلو ، مسائل اور خدشات کو دُور کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی رِپورٹ بذاتِ خود ایک اِنقلابی پالیسی دستاویز ہے اور یہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ ملک کے لئے بھی تاریخی ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ سفارشات سے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت میں زبردست تبدیلی آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مربوط اور متنوع کھیتی کو فروغ دینے پر مزید زور دیا۔ اُنہوں نے نبارڈ اور بینکنگ سیکٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں میں قرض دینے میں اِضافہ کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے میٹنگ کو ایپکس کمیٹی سفارشات کے اہداف ، حکمت عملی اور نتائج کے اہم پہلوئوں سے آگاہ کیا۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما اور وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بھی جموںوکشمیرمیں زراعت اور اِس سے منسلک شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تیارکردہ ویژن دستاویز پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر انجم اَندرابی نے ایپکس کمیٹی کی طرف سے کلیئر کئے گئے پروجیکٹوں کی نمایاں خصوصیات اور ان کے ممکنہ اثرات کے بار ے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹریز ، جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانوں کے بورڈ ممبران ، کسان کمیونٹی کے ممبران کے علاوہ زراعت اور متعلقہ محکموں کے اَفسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا