بیروہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سماجی کارکن ایڈوکیٹ سجاد احمد ڈار اور متعدد سیاسی کارکنوں کا پارٹی میں شمولیت پر پْرتباک استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ اْن کی پارٹی جموں و کشمیر کو امن و استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پْر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی قیادت کے پاس جموں و کشمیر کے لوگوں کے اْن بنیادی اور جمہوری حقوق جن کی ضمانت ملک کا آئین فراہم کرتا ہے، کے تحفظ کرنے کی صلاحیت بھی اور عزم بھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارٹی صدر دفتر سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب بڈگام ضلع کے بیروہ حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و سماجی کارکنان کی اپنی پارٹی میں شمولیت کرنے پر اْن کا استقبال کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر بیروہ حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و سماجی کارکنوں نے باضابطہ طور پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ غلام حسن میر سمیت کئی دیگر معزز پارٹی رہنماؤں نے نئے ممبران کا پْرتپاک استقبال کیا۔
پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں میں ایڈووکیٹ سجاد احمد ڈار (سماجی کارکن)، طارق احمد ڈار، عبدالاحد ڈار، جنید رسول ڈار، عاقب احمد ڈار، توصیف احمد ڈار، گلزار احمد ڈار، نذیر احمد ڈار، خضر محمد میر اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد بیروہ حلقہ انتخاب کے لئے پارٹی انچارج انچارج ایڈوکیٹ شیخ اشفاق احمد اور ضلع بڈگام کے کمیٹی ممبر انجینئر رمیض نے کیا تھا۔اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، اْن میں پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، پارٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر اور ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر اور دیگر لیڈران شامل تھے۔