ہم جموں وکشمیر میں پوری طاقت کے ساتھ اسمبلی الیکشن لڑیں گے:عام آدمی پارٹی

0
0

آپ نے ساری پارٹیوں کو آزمایا ہے اب عام آدمی پارٹی کو بھی ایک موقع دیںـ:عمران حسین
یواین آئی

سری نگر؍؍عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پوری طاقت اور جوش سے لڑے گی۔پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی مفت بجلی فراہم کرے گی۔پارٹی کے دلی کے لیڈر عمران حسین نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ‘جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک اچھی بات ہے میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر میں پوری طاقت کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑے گی’۔
انہوں نے کہا: ‘یہاں جتنی بھی جماعتیں آئیں انہوں نے لوگوں کو مذہب کے نام پر اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا لیکن عام آدمی پارٹی واحد وہ جماعت ہے جو لوگوں کی خدمت کرتی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہماری جماعت ہر بچے امیر ہو یا غریب ہو، کو مفت معیاری تعلیم دینے کی بات کرتی ہے اور ہر شہری خواہ بزرگ یا خواتین ہوں کو مفت معیاری علاج فراہم کرنے کی بات کرتی ہے’۔موصوف لیڈر نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور قدرت نے اس کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا: ‘لیکن ان وسائل کا استعمال کرسیوں کے لئے کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ’70 فیصد بجلی کشمیر سے پیدا کی جاتی ہے جب ہم یہاں سے بجلی خرید کر دلی میں لوگوں کو مفت فراہم کرسکتے ہیں تو کیا یہاں کے لوگوں کا یہ حق نہیں بنتا ہے کہ ان کو مفت بجلی فراہم کی جائے’۔عمران حسین نے کہا کہ جہاں جہاں ہمارے مضبوط امید وار ہیں وہاں ہم پوری طاقت سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘آپ نے ساری پارٹیوں کو آزمایا ہے اب عام آدمی پارٹی کو بھی ایک موقع دیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘اروند کیجروال ایک ماڈل ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے دکھاتے ہیں بجلی اور پانی مفت دینے کی بات کی تو دلی میں ایسا کیا بھی’۔انہوں نے کہا: ‘ اگر ہمیں یہاں ایک موقعہ دیا جائے گا تو ہم یہاں بھی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا