دنیاوی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں: سعادت ڈولوال
عمران شاہ
کشتواڑ// سماجی کارکن سعادت ڈولوال نے کہا ہے کہ نبی کریم کی زندگی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور آپکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔جو 13اپر یل 2018کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔سعادت ڈولوال نے کہا کہ شب معراج وہ با برکت رات ہے جس میں باری تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کو اپنے دیدار کے لیے عرش عظیم پر بلایا۔انہوں نے کہا کہ شب معراج کا سفرانسانی فہم و فراست سے بالاتر ہے یہ سفر بلا شبہ ایک لا زوال معجزہ ہے جس میں بنی نوح انسان کو کائنا ت کی وسعتوں سے روشناس کرایا گیا۔سعادت ڈولوال نے کہا کہ شب معراج میںباری تعالیٰنے انسانیت پر کائنا ت کے مخفی رازوں کو ظاہر کیا اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کرباری تعالیٰ کی قربت حا صل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی ،برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر ہم دینی اور دنیا وی کا میابیا ں حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ شب معراج ہمارے لیے رہنمائی اور ہدایت کا ذر یعہ ہے اور اگر ہم آپس کے اختلا فات کو بھلا کر انسانیت کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں توباری تعالی ہم پر اپنی نعمتوں کے خزانے کھول دے گا۔انہوں نے اپنے ہم وطنو ں کو اپنی صفوں میں اتحاد کو بر قرار رکھنے اور شب معراج کی بابرکت ساعتوں میں پوری امت مسلمہ کے لیے امن ،ترقی اور خو شحالی کے لیے باری تعالیٰسے خصوصی دعا ئیں ما نگنے کے لیے کہا۔