یواین آئی
نئی دہلی؍؍محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کا سامنا کرنے والی کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کو کسی بیرونی طاقت کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور اسے ہندوستانی جمہوریت اور عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت اور عدلیہ بہت مضبوط ہیں اور پارٹی کو ان پر پورا بھروسہ ہے۔
مسٹر ماکن کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے بعد امریکہ کے بیان سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ملک کا پورا نظام اس سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری پارٹی کو جمہوریت اور عدلیہ پر مکمل یقین ہے اور ہمیں کسی بیرونی طاقت کی حمایت اور مدد کی ضرورت نہیں ہے۔