ہمارے بچے دور دراز جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے: والدین

0
0

مینڈھر کے کیری کانگڑا ہائی اسکول کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ

ناظم علی خان
مینڈھر//مینڈھر کے گلوہتہ علاقہ سے تعلق رکھنے ولاے کئی زی شعور لوگوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ گلوہتہ علاقہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کیری کانگڑا کا درجہ بڑھا کر ہائیر سکنڈری سکول کیا جائے ۔کیونکہ علاقہ بہت بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور ہمارے بچے دور دراز جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی سکول کیری کانگڑا بہت پرانا سکول ہے اس کو ہائی ا سکنڈری کا درجہ دینا اہم ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لڑکیاں بھی کئی کلو میٹر دور جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتی انھوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے گلوہتہ گاﺅں کئی علاقوں کو پیچھے چھوڑتا ہے اور دس ہزار سے زائد آبادی پر علاقہ مشتمل ہے اور اس میں تین بڑی پنچائتیں ہیں جہاں پر ہائیر سکنڈری سکول کا بننا بہت ضروری ہے لیکن یہ علاقہ حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہائر سکنڈری سکول کے علاوہ ایک گرلز ہائی سکول بھی علاقے میں بنانا بہت ضروری ہے۔جس سے لڑکیاں آزادی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔کیونکہ گلوہتہ کا علاقہ اتنا دور دراز علاقہ ہے جہاں سے بچے کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے ان کے لئے تعلیم جاری رکھنا نہائت ہی مشکل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت علاقے کی طرف توجہ دے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑا ہسپتال بھی علاقہ میں قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی بھی نہائت قلت ہے جس کے لئے د و تین بڑی ا سکیمیں چلانا نہائت ہی ضروری ہے لیکن سب سے پہلے ہائر سکنڈری سکول کا درجہ دیا جائے تاکہ بچے تعلیم حاصل رکھ سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا