’ہماری حکومت اورہمارے ہی لوگ در بدر ‘

0
0

مینڈھرمیں حکمران جماعت پی ڈی پی کے کارکنان کااجلاس،خوب کئے گلے شکوے
سردار ندیم خان کو نمائندگی دی جائے تاکہ مضبوطی سے عوام کے مسائیل حل ہو سکیں:مقررین
ناظم علی خان

  • مینڈھر؍؍مینڈھر میں پی ڈی پی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں منکوٹ ،بالاکوٹ،مینڈھر کے ورکروں نے شرکت کی،سردار ندیم خان کی قیادت میں اجلاس کی شروعات ہوئی جس میں بولتے ہوئے چوہدری حاجی منشی ،کفیل خان،عمران خان،حاجی لطیف،لیاقت خان،رشید میر ،راکیش گپتا،چوہدری فیض بلاک صدر ،نصیب اللہ خان،خورشید شاہ ،نیاز علی،چوہدری نصیر جٹ،طفیل جٹ،حاجی گلسید،منشی خان ،فاروق خان،محمود خان وغیرہ نے کہا کہ سردار رفیق حسین خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔آج پی ڈی پی ورکروں کے ساتھ نا انصافیاں ہو رہی ہیں ۔پی ایچ ای ،بجلی ،نریگا تمام سکیموں میں ہیرا پھیری کی جا رہی ہے ہماری حکومت ہوتے ہوئے لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔پارٹی کو مینڈھر کی طرف توجہ دینے کی اہم ضرورت ہے کیونکہ سابقہ ایم ایل اے سردار رفیق خان نے جن پروجیکٹوں کی2008سے2014تک جدوجہد کرکے بنیاد ڈالی تھی جس سے عوام کو بڑے پیمانے پر مفاد تھا۔ آج ایک سازش کے تحت ان کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور امتیازی سلوک بڑھتا جا رہاہے لوگوں نے پارٹی سے مانگ کی کہ سردار ندیم خان کو نمائندگی دی جائے تاکہ مضبوطی سے عوام کے مسائیل حل ہو سکیں۔ سردار وسیم خان نے اس موقعہ پر کہا کہ ورکروں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہماری عوام کے ساتھ جو امتیازی سلوک ہو رہا ہے ہم اسکو قطعی برداشت نہیں کریں گے موصوف نے کہا کہ آپ کے مسائیل کو پارٹی کے اعلی حکمرانوں تک پہنچایا جائے گا۔اور ہمیں امید ہے کہ پارٹی کی اب تک جو کمی مینڈھر کی عوام کے لئے رہی وہ اب نہیں رہے گی موصوف نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ سرحدی علاقوں میں عوام گولہ باری سے گوناگوں مسائیل کا شکار ہے انکے لئے جلد پکے بنکر بنائے جائیں ،بی اے ڈی پی کے فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا ہے اسکو سرحدی عوام پر ہی خرچ کیا جائے ۔فوٹین ایفسی کے پلان بھی غلط طرز پر بنائے گے انکو دوبارہ دہیہ مجلس میں بنایا جائے موصوف نے غریب عوام کو بھروسہ دیا کہ ہم ہر محاز پر آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔موصوف نے کہا کہ مینڈھر میں پی ڈی پی کی کمیٹی کا کوئی نام و نشان نہیں جس سے پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے متعدد ورکروں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ڈی پی میں شمولیت کی جن میں حاجی محمد ایوب،محمد زبیر چوہدری،چوہدری محمد صادق،حاجی طارق خان،محمد رشید خان،محمد شفاعت خان کے علاوہ کئی معزز شخصیات شامل ہوئے جن کو سینئر لیڈر ندیم خان نے ہار پہنا کر استقبال کہا اور پارٹی میں شامل کیا آخر میں ندیم خان نے مینڈھر کی عوام سے اپیل کی کہ متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط کریں اس ی میں پارٹی اور عوام مینڈھر کی بقا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا