تنویر پونچھی
پونچھ// عید میلاد النبی کا تہوار چونکہ حالات ٹھیک نہ ہونے کے باعث بہتر طریقے سے نہ منایا جا سکا تھا مگر عاشقان رسول کو یہ گوارہ نہیں کہ جس روز امام انبیاء و دو عالم کے مالک و مختار تشریف لائیں اس دن ان کی آمد میں صدفہ خیرات نہ کیا جائے اس سلسلے میں آج شیعہ مارکیٹ پونچھ میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک سبیل لگا کر راستہ چلنے والوں کو حلوہ کھلایا گیا اور پیغمبر اسلام پر درود و سلام کے نظرانے بھیجے گئے واضع رہے کہ انجمن جعفریہ و شیعہ یوتھ پونچھ کی طرف سے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا آج اختتامی دن تھا اس موقع پر انجمن جعفریہ کے صدر انور حسین ونتو و شیعہ یوتھ کے صدر شفیق بابا کے علاوہ افتخار بزمی سید محمد باقر انصار علی کفایت حسین بھی موجود رہے جبکہ عالم دین مولانا قرار حسین جعفری مولانا رفیق حسین مولانا ظہور حسین نقوی و ظفر مہدی نے سیرت النبی پر اپنے خطاب سے عوام کو نوازا۔