ہفتہ وار بلاک دیوس: ڈوڈہ میں 6 مقامات پر میگا آؤٹ ریچ کیمپس کا انعقاد کیا گیا

0
0

عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ انتظامیہ کی ترجیح ہے :ڈاکٹر روی کمار بھارتی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے آج عوامی مسائل، شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے پانچ (5) بلاکوں پر مشتمل چھ (6) مقامات پر میگا بلاک دیوس پروگراموں کا انعقاد کیا۔اس دوران انتظامیہ نے عوامی شکایات اور امنگوں کو چھ مقامات پر سماعت کیا ۔وہیںعوامی شکایات اور مطالبات کا پہلے ہاتھ سے جائزہ لینے کے لیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ڈوڈہ، ڈاکٹر روی کمار بھارتی نے دیگر ضلعی افسران کے ساتھ بھگوا بلاک کا وسیع دورہ کیا اور بیولی، اور بجرنی لوئر اے میں عوام اور پی آر آئی سے ملاقات کی۔وہیںعوام اور پنچائتی نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن کی قیادت میں ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی کوششوں کی ستائش کی جس میں 5 اور 6 اگست 2023 کو لال درمن چراہگاہ میں منعقد ہونے والے میگا یوتھ کنکلیو/لال درمن فیسٹیول کے انعقاد کی کوشش کی گئی۔واضح رہے یہ میلہ دلکش لال درمن چراہگاہ کو جموں و کشمیر کے سیاحتی نقشے پر لائے گا۔بلاک دیوس کے دوران لوگوں نے اے ڈی سی کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا اور اپنے علاقوں کے مختلف ترقیاتی مطالبات پیش کئے۔تاہم افسران اور محکموں کے سربراہان نے اپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور شکایات کا جواب بھی دیا اور مختلف فلاحی اسکیموں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔دریں اثناء اے ڈی سی نے عوام کی بات سننے کے بعد، فوری نوعیت کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ انتظامیہ کی ترجیح ہے اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا