علامہ اقبال ؒ کامشہور شعر ہے …ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری کوروتی ہے …بڑ ی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدہ ورپیدا…بلاشبہ یہ شعر متعددمقامات ؍طبقات پہ درست بیٹھتاہے، ان میں جموںوکشمیرکاایک طبقہ ہے خانہ بدوش جوملک کی آزادی کی سات دہائیاں گزرجانے کے باوجود خانہ بدوشی والی زندگی جینے پرمجبورہے، اس کی مجبوریاں کچھ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ہیں کچھ قدرتی ہیں ، لیکن پچھلے چند برسوں سے اس طبقہ کے تئیں حکومتی رویہ تبدیل ہواہے یایوں کہیں کہ2019کے بعد کی تبدیلیوں کے بعد اس طبقہ کیلئے مصائب کم ہوئے ہیں اور بہتر زندگی جینے کے ان کے دِن شروع ہوئے ہیں، عوامی فلاح وبہبودکی اسکیمیں توبنتی رہتی ہیں،لیکن زمین پراُن کی دیانتداری سے عمل آوری نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی مقصدیت فوت ہوجاتی ہے اورخرد برد ،دھاندلیاں اورطرح طرح کے امراض میں وہ مبتلاہوجاتی ہیں اور اصل حق دارمحروم ہوجاتے ہیں لیکن گجربکروال طبقہ کے بیشترمسائل محکمہ قبائلی امورتک محدودہیں اوراِسی محکمہ سے طبقہ اُمیدلگائے ہوتاہے، یہ محکمہ بھی معرض وجودمیں آنے کے بعد برسوں بے بس اور گمشدہ رہالیکن قوم کے سپوت ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری کے ہاتھوں اس کی کمان آنے کے بعد سے اس محکمہ میں ایک نئی جا ن آگئی اور اس جان نے قبائلی طبقہ کیلئے بنائی گئی اسکیموں کی عمل آور ی نے رفتارپکڑی ،ایل جی منو ج سنہانے یقیناگجربکروال طبقہ کی فلاح وبہبودکیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جنہیں ڈاکٹرشاہد اقبال چوہدری نے رفتاردی اور اب طبقہ باوقار زندگی جینے کی راہ پر گامزن ہے، ایک بڑی انقلابی پیش رفت طبقہ کی ششماہی نقل مکانی کیلئے ٹرانسپورٹ خدمات شروع کرنے سے ہوئی ہے، یہاں یہ تلخ حقیقت سب کے سامنے عیاں ہے کہ خانہ بدوشوں کو موسم گرما میں پہاڑی علاقوں اور سرمامیں میدانی علاقوں کی جانب ہجرت کرتے وقت زبردست پریشانیوں کاسامنارہتاہے، قدرتی اورانسانی دونوں طرح کے مصائب یہ جھیلتے ہیں، کبھی موسم خرابی سے انہیں پریشانیاں ہوتی ہیں کبھی انہیں راستے میں نام نہاد گئو رکشکوں کے عتاب کانشانہ بننا پڑاہے، ایسے میں حکومت نے ان کی ہجرت کیلئے ایس آرٹی سی کے ٹرک شروع کرکے ان کیلئیسلامتی اور وقار کیساتھ ہجرت کی راہیں ہموارکی ہیں ، دوروز قبل ایک اہم پیش رفت میں قبائلی امور کے محکمے نے مویشیوں اور نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کے خاندانوں کو مختلف اضلاع سے پہاڑی چراگاہوں تک پہنچانے کے لیے 100 ٹرکوں کے بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔مختلف قبائلی بہبود کے اقدامات کے لیے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا کے اعلان کے مطابق محکمہ نے نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لیے ٹرانزٹ رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سمیت ٹرانس ہیومینٹ سپورٹ سسٹم کے لیے ایک خصوصی پروجیکٹ شروع کیا۔یہ ٹرک قبائلی امور کے محکمے نے جے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے خریدے ہیں۔ کئی انقلابی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ،ان منصوبوں کی پایہ ٔ تکمیل تک پہنچنے کے بعد طبقہ کامعیارِ حیات مزیدبہترہوگا،ضرورت اس بات کی ہے کہ طبقہ اسکیموں کافائدہ اُٹھانے سے گریزنہ کرے ،نقل مکانی کیلئے روایتی طرزعمل اپنانے کے بجائے حکومتی ٹرانسپورٹ خدمات سے مستفید ہوتاکہ انہیں صحیح سلامت اپنی منزل مل سکے۔