این سی سی لداخ یونٹ نے وائبرینٹ ولیج پروگرام کے تحت سفر کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
لیہہ// لداخ این سی سی بٹالین کے این سی سی کیڈٹس نے The Vibrant Village پروگرام میں وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے سفر کا آغاز کیا۔وہیں پورے لداخ کے این سی سی کیڈٹس شیڈول کے مطابق نیوما میں کیمپنگ کریں گے اور اگلے 5 دنوں کے دوران ہنلے اور کرزوک کے دیہاتوں کا دورہ بھی کریں گے۔جبکہ اس کیمپ کا مقصد حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور ساتھ ہی ساتھ ان سرحدی دیہاتوں میں طرز زندگی کو بھی سمجھنا ہے۔
جبکہ وائبرینٹ ولیج پروگرام وزیر اعظم کا وژن ہے اور اس پروگرام کے تحت پورے ملک کے 17 گاؤں میں وائبرنٹ ولیج پروگرام کو لاگو کیا جائے گا۔ 26 جون 2024 سے 05 جولائی 2024 تک وائبرنٹ ولیج پروگرام کیمپ میں 37 بلین آئی ٹی بی پی کی مدد سے 1 لداخ این س سی بٹالین کے تقریباً 226 کیڈٹس اور دیگر اسٹاف حصہ لیں گے جس میں نیوما، ہنلے اور کرزوک کے دیہات کا احاطہ کیا جائے گا۔وہیں کیڈٹس ان علاقوں میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں اور سماجی بیداری کے پروگراموں میں حصہ لیں گے اور ان علاقوں کے نوجوانوں کو این سی سی، بیلٹ فورسز میں شامل ہونے یا ملک کے بہتر شہری بننے کی ترغیب دینے میں ذاتی مثال بھی پیش کریں گے۔