اجمل ملک
رام بن //گزشتہ دو تین پہلے نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر تعلیم ہر ش دیو سنگھ نے اکھڑہال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران اکھڑہال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہو سکتی ہے کیونکہ انہوں نے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے ۔ہردیش سنگھ نے کہاکہ جس طرح بی جے پی نے صوبہ جموں کے لوگوں کو 2014میں الیکشن کے دوران پارٹی کے منشور بتائے تھے اس پر وہ کھرا اتر نے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئی وہیں پی ڈی پی نے بھی وادی کے لوگوں کو اسی طرح کا وعدہ کیا تھا جو کہ زمینی سطح پر ٹائیں ٹائیش فِشثابت ہوئی ۔ ہر ش دیو سنگھ نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت نے ریاستی عوام کے ساتھ ساتھ مر کزی سرکار کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے لوگوں کو گمراہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ۔اس لئے میں آج آپ لوگوں کے سامنے پیشن گوئی کرتا ہوں کہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت زیادہ دیر تک ساتھ چلنے والا نہیں ہے جوکہ صرف24گھنٹوں کے اندر ہی سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے وہیں لوگوں نے اپیل کی کہ مستقبل میں اپنا ووٹ کسی ایماندار ، دیانت دار اورمحنتی آدمی کو دینا تاکہ وہ آپ لوگوں کے کام کر سکے۔ وہیں اس سلسلے میں تحصیل رام سو کے کچھ معززین نے بھی پی ڈی پی اور بی پی جے پی حکومت کے تین برسوں کی کار کر دگی کے بارے میں اپنے خیالات کچھ اس طرح بیان کئے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں جو ریاستی عوام کو مشکلات سے دوچار ہو نا پڑا وہ گزشتہ 70برسوں میں بھی نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتا یا پی ڈی پی اور بی جے پی نے یہ تین سال صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے گزارے جب ان کو پتہ چلا کہ اب ہمارے لئے حکومت میں رہنا کوئی فائدہ مند نہیں ہے تو انہوں نے یکدم بغیر سو چے سمجھے پی ڈی پی کو طلاق دے دیا ۔اس سلسلے میں نیشنل پنتھرس پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے پی ڈی پی کو بیچ راستے میں چھوڑ دیا ۔انہوں نے کہاکہ جب تک بی جے پی کو اپنا فائدہ تھا تو وہ حکومت میں بنی رہی جب اس کو لگا کہ اب ہمارے لئے حکومت میں رہنا خطرہ سے خالی نہیں ہے تو فوراً انہوں نے پی ڈی پی سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ بالی نے کہاکہ اس طرح بی جے پی کے الگ ہو نے سے جو ریاست کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ کیونکہ ریاست کے نوجوانوں کو کچھ امیدیں وابستہ تھیں جو اب خاک میں مل گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے 61ہزار ڈیلی ویجروں کی بھی نگاہیں حکومت پر ٹکی ہوئیں تھی کہ وہ آج یا کل ہمارے مقدر کا فیصلہ کریں گے لیکن جس طرح پی ڈی پی اور بی جے پی ریاست کے ان ڈیلی ویجروں ، آر ای ٹی ٹیچروں کو عین موقعہ پر دھوکا دیا وہ قابل افسوس ہے ۔ بالی نے کہاکہ اس وقت ان ڈیلی ویجروں ، آر ای ٹی ٹیچروں کے اہل عیال فاقہ کشی کے شکار ہیں نہ ہی ان کے بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہے کیونکہ سکولوں میں موٹی موٹی فیس وصولی جاتی جو ان کے پاس نہیں ہے ۔ بالی نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہ میں بذریعہ اخبار ریاستی عوام سے اپیل کر تا ہوں جس طرح آپ لوگوں نے گزشتہ سات دہائیوں سے جو دھوکا کھایا اب سوچ سمجھ کر مستقبل کا فیصلہ کریں تاکہ آنے والے مستقبل میں آپ کے اہل عیال کو اور مشکلاتوں کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔