’ہر شنی وار، سوچھتا کی بہار‘ کے تحت بلاک چوکی چورہ میں پانچویں مہم کا انعقاد

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ؍؍’ہر شنیوار، سوچتا کی بہار ‘کے تحت بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر چوکی چورہ تسلیم وانی کی طرف سے شروع کی گئی ایک انوکھی صفائی مہم کے تحت ہر ہفتہ کو محکمہ آر ڈی ڈی کی ٹیم چوکی چورہ میں عوامی نمائندوں، مقامی لوگوں اور دیگر محکموں کے اشتراک سے صفائی مہم چلاتی ہے۔ بلاک چوکی چورہ کی ہر پنچایت میں کم از کم آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک صفائی کی مہم چلائی جاتی ہے۔ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر چوکی چورہ نے اس مہم کے بارے میں کہا کہ یہ پانچ ہفتے قبل شروع کی گئی تھی اور اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہاتوں کی صفائی پر کلیدی توجہ کے ساتھ او ڈی ایف پلس ماڈل اسٹیٹس کی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ کام عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کی فعال شمولیت اور شرکت کے ساتھ کر رہے ہیں اور اسے ایک بڑے پیمانے پر مہم بنانے کے لیے دیگر محکموں اور سکولوں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے لیے بہت اچھا تعاون ملا ہے اور زمینی سطح پر اس کا واضح اثر دیکھنے کو مل رہا ہے جو بذات خود اس مہم سے ایک مقصد حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج جموں وکشمیر سکریٹری مندیپ کور، ڈائریکٹر دیہی صفائی چرندیپ سنگھ، ڈپٹی کمشنر جموں سچن کمار اور اے سی پی جموں پریتی شرما کی مجموعی نگرانی میں عوامی نمائندوں کے تعاون سے دیہات کی او ڈی ایف پلس پائیداری کو برقرار رکھنے اور پنچایت کی سطح پر ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کے لیے بنائے گئے مختلف اثاثوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محاذوں پر مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور گھر گھر کچرے کو جمع کرنے کی مؤثر طریقے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا