سمگلروں نے جنگلات میں موجود پیڑ کاٹے
مختار احمد
گاندربل؍؍ ضلع گاندربل کے ہرن شالہ بگ رینج میں آنے والے جنگلاتی علاقہ جہاں بید ککر اور دیگر اقسام کے پیڈ پائے جاتے ہیں میں ان دنوں جنگل چوروں کے نشانے پر ہے رینج کے کمپارٹ منٹ نمبر 10 بی میں جنگل چوروں نے حال ہی میں تقریبا 7 ککر اور ایک ملبری کا پیڈ کاٹ کر ایک ٹاٹا موبائیل میں سمگل کرنے کی ایک کوشش کے دوران پکڑا گیا تاہم اسی کمپارٹ منٹ میں موجود کئی اقسام کے پیڈوں کی نرسری میں نونہال پیڈوں کو بھی کاٹا گیا بتایا جارہا ہے ان پیڈوں کو شٹرینگ میں کھمبوں کے طور استعمال کیا جاتا ہے اگرچہ اس جنگلاتی علاقے میں فلیڈ عملے کو تعینات کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود جنگلوں کو لوٹا جارہا ہے۔معاملے کی۔نسبت سے جب ڈی ایف اْو سندھ فارسٹ ڈیویثرن گاندربل اْویس فاروق سے رابطہ کیا گیا تو اْنہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دیکر علاقے میں روانہ کریں گے جو بھی ملوث پایا جائے گا اْس کے خلاف سخت سے اخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اْنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی جنگلات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔