ہردہ میں پٹاخہ فیکٹری میں سلسلہ وار دھماکہ، کچھ ہلاکتوں کا خدشہ

0
0

ہردہ، //مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں آج صبح ایک پٹاخہ فیکٹری میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی وجہ سے کچھ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہردا کے بیرا گڑھ علاقے میں صبح تقریباً 11.30 بجے گاؤں میں واقع پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز 20 کلومیٹر دور دیہاتوں میں سنی گئی۔ دھماکے کے بعد فیکٹری کے آس پاس کے گھروں میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے بعد ہردا ضلع ہیڈکوارٹر کے انتظامی اور طبی عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جانی نقصان کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً پانچ سال قبل بھی اس فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں تقریباً تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا