ہرایک کو حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کے دائرے میں لایا جائے:پریرنا پوری

0
0

وِکست بھارت سنکلپ یاترا :سندر بنی میں میگا ایونٹ میں شرکت کی اور سرکاری سکیموں کی صد فیصد تکمیل پر زور دیا
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍کمشنرسیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری نے آج سندربنی بلاک میں جاری ’’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘کے ایک حصے کے طور پر متعدد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ ایک میگا پبلک رَسائی پروگرام میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت اور دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجو دتھے۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے سرکاری سکیموں کے بارے میں معلومات کی فراہمی، بیداری کو فروغ دینے اور اِستفادہ کنندگان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرکے عام لوگوں کو بااِختیار بنانے میں اس اَقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا کہ ہر ایک کو حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کے دائرے میں لایا جائے، اِس عوام دوست اَقدام کا ایک بنیادی مقصد ہے اور ہم سب کو اس مقصد کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پریرنا پوری نے تمام سکیموں کی جامع کوریج حاصل کرنے اور عوام میں بیداری بڑھانے میں موبائل’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ وین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فعال نقطہ نظراِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی لگن کو ظاہر کرتا ہے کہ کوئی بھی اہل فرد تبدیلی کی سرکاری سکیموں کے بارے میں بے خبر نہ رہے۔اُنہوں نے ہر اِستفادہ کنندہ تک پہنچنے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مستفید سرکاری سکیموں کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے خراب نیٹ ورک کنکٹویٹی کے مسئلے کے بارے میں عوام کو یقین دلایا کہ حکومت مارچ 2024ء تک اس تشویش کو دور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اُنہوں نے حکومت کی مختلف آن لائن خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اِنٹرونشن کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے متعدد اَقدامات پر غور کر رہی ہے ۔اُنہوں نے سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو ایسی خدمات کی دستیابی اور فوائد سے آگاہ کریں۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جو مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ وین میں وزیر اعظم کی تقاریر کی ویڈیوز، فائدہ اٹھانے والوں کی تعریفیں اور معلوماتی کلپس دکھائے گئے تاکہ حکومتی اقدامات کے بارے میں تفہیم کو بڑھایا جاسکے۔اِس تقریب کے دوران جن اہم سکیموں پر روشنی ڈالی گئی ان میں پی ایم سوندھی، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، سٹارٹ اپ انڈیااوراسٹینڈ اَپ انڈیا، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا (اربن)، ایس بی ایم (اربن)، پی ایم ای بس سیوا، امرت، امرت، پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا، اُجالا یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا، ڈیجیٹل پے منٹ اِنفراسٹرکچر، کھیلو اِنڈیا، آر سی ایس: اُڑان، وندے بھارت ٹرینیں، امرت بھارت سٹیشن سکیم اور آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی ،پی ایم جی کے اے وائی، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم، پی ایم آواس یوجنا رورل، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم کسان سمن، پی ایم وشوکرما، کے سی سی، پی ایم پوشن ابھیان، جل جیون مشن اور ایس وِی اے ایم آئی ٹی اے جیسی دیہی سکیمیں شامل ہیں۔بعد ازاں، پریرنا پوری نے تقریب میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا جس میں ان کی متعلقہ سکیموں پر روشنی ڈالی گئی جس میں اِقتصادی ترقی اور عوامی بہبود کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اَقدامات کی بصری پرزنٹیشن پیش کی۔سندربنی بلاک میں منعقدہ تقریب میں ضلع کے اندر ثقافتی تنوع اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ایک متحرک ثقافتی بونانزا کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ اِس کے علاوہ شرکأنے جامع ترقی اور قوم کی تعمیر کے مقصد کے تئیں اپنے عزم کو مستحکم کرنے کے لئے ’وِکست بھارت ‘کا عہد لیا۔دریں اثنا، مختلف سرکاری سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے’’میری کہانی، میری زبانی‘‘ پہل کے تحت ان کی زندگی پر اَقدامات کے ٹھوس اثرات کو اُجاگر کرتے ہوئے اَپنے تجربات کااِشتراک کیا۔ تعلیم اور ہیلتھ کیئر تک بہتر رسائی سے لے کرلائیولی ہڈ کی مدد تک، فائدہ اُٹھانے والوں نے مثبت تبدیلی اور بااِختیار بنانے کی کہانیاں بیان کیں۔دورانِ تقریب عوامی نمائندوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے تیار کردہ سرکاری سکیموں کا جائزہ لینے کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر الجہتی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے مختلف حکومتی اَقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔تقریب کے دوران شرکأکی جانب سے مختلف مسائل اور خدشات کا اظہار کیا گیا جن میں سرحدی پنچایتوں بشمول سائر مکری اور بھوانی میں نیٹ ورک کا مسئلہ، نوشہرہ سے جھنگر روڈ کو چوڑا کرنا، اضافی بارڈر بنکرز، بھوانی ہائر سیکنڈری سکول کے قریب ایک اوور ہیڈ برج اور دیگر شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر ضلع میں شروع کی جانے والی بہت سی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ اُنہوں نے مختلف سرکاری سکیموں اور اقدامات کو مؤثر انداز میں عملانے میں ضلعی اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر سندربنی، ڈی ایف او نوشہرہ، اے ڈی سی نوشہرہ، سی پی او، ایس ای ہائیڈرولک، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او، سی ایم او، ڈی پی او، ڈی ایم او، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی اور ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی راجوری کے علاوہ دیگر ضلعی افسران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا