ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مرد اور خواتین ٹیم کو بیلجیئم سے شکست کا سامنا

0
0

والینسیا، // ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ہاکی ٹیم کو پانچ ممالک کے ٹورنامنٹ میں بیلجیئم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خواتین کی ٹیم کو ہفتہ کے روز بیلجیئم کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے لیے واحد گول وشنوی وٹھل پھالکے نے 56ویں منٹ میں کیا۔
بیلجیئم نے ایمبرے ویلنگیئن کے 22ویں اور لوئیس ورساویل کے 37ویں منٹ کے گول سے میچ جیت لیا۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ 19 دسمبر کو جرمنی کے خلاف ہوگا۔
مردوں کی ٹیم بھی اپنے دوسرے میچ میں بھی بیلجیئم سے2-7 سے ہارگئی۔ ہندوستان کی جانب سے ابھیشیک اور جوگراج سنگھ نے گول کئے۔
پہلے کوارٹر میں بیلجیئم کے سیڈرک چارلیئر نے پہلے منٹ میں، الیگزینڈر ہینڈرکس نے 10ویں اور تھبیوسٹاک بروکس نے 13ویں منٹ میں گول کیا۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں تھبیو اسٹاک بروکس نے 16ویں ٹام بون نے 26ویں منٹ میں اورچوتھے کوارٹر میں ٹام بون نے 46ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ اس کے بعد الیگزینڈر ہینڈرکس نے 53ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-7 کردیا۔
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ 19 دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا