ےو اےن اےن
ّؓنیویارک //ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم”ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن“ کو جینڈی ٹرٹاکووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلاﺅں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگڑری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔مشیل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔