ےواین این
نیویارک ´//ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم ”ٹرپل فرنٹیئر“رواں ماہ 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔جے سی چینڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے ریٹائر 5اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جنوبی امریکا کے ڈرگ مافیا کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک،آسکر ایساک،چارلی ہنیم،پیڈرو پاسکل،ایڈریا ایجونا اور شیلا وینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس روون اور ایلکس گارٹنر کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔