ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ مشن کے تحت 17 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کی منظوری

0
0

شملہ، // ہماچل پردیش کے شملہ میں منگل کو ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں مربوط باغبانی ترقی مشن کے تحت سال 2024-25 کے لیے 17 کروڑ 70 لاکھ روپے کے سالانہ منصوبے کو منظوری دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم شملہ ضلع میں باغبانی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کسانوں اور باغبانوں کی سماجی اور معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ پانی کی دستیابی دن بہ دن ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے۔ پردھان منتری کرشی آبپاشی اسکیم کے تحت تقریباً 1 کروڑ 3 لاکھ روپے کی سالانہ اسکیم کو بھی منظوری دی گئی، تاکہ فصلوں کی کاشت کی جاسکے۔
مسٹر کشیپ نے ضلع میں باغبانی کو مزید فروغ دینے پر زور دیا تاکہ بے روزگار نوجوان اسے خود روزگار کے طور پر اپنا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا