ہائی اسکول کلائی میں اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے زیر اہتمام فروغ گوجری زبان وادب بابت ثقافتی کانفرنس کا انعقاد

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍گوجری زبان وادب کو تقویت وفروغ بابت ہائی اسکول کلائی زیر اہتمام اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈ لینگویجز ایک خوبصورت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کلچرل اکیڈمی کے شعبہ ثقافت کے محقق و مفکر ڈاکٹر شاہنواز نے مہمان خصوصی کے طور شمولیت کی جبکہ پروفیسر فتح محمد عباسی نے صدارت کی اس ثقافتی کانفرنس میں گوجری زبان کے شعرا ادباء گلوکار نثر نگار اور مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا واضح ہو کہ اس تقریب کو احسان السبیل ٹرسٹ کی معاونت رہی جس کے نگران ایک معروف گوجری شاعر ادیب اور نثرنگار منظور الحق کلائیوی تھے تقریب کے شرکاء اس طرح ہیں لیکچررعطا اللہ شاد میڈم کنیز فاطمہ عفت الحاج نذیر شاکر محمد زمان سرحدی خالد راحت بشیر لوہار صدیق احمد صدیقی محمد یونس انجم زاہدہ خانم رزینہ گل ایاز سیف گلناز چوہان خادم حسین خاکی صدام صارف رشید برکت شاکر مزمل شاہ نازکی عبدالرشید قدیری بشارت انقلابی حفیظ الرحمن صفدر منظور الحق کلائیووی رشید اعوان و دیگران شامل رہیڈاکٹر شاہنواز نے اپنے خطاب میں اظہار مسرت کرتے ہوئیئے کہاں کہ پونچھ کے اندر ایسے بہترین شاعر گلوکار اور فنکار موجود ہیں جنھیں آگے آنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ بہت جلد ہی ایک تین روزہ ادبی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا تمام ادیبوں نے ڈاکٹر شاہنواز کی ادبی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جب سے ادارہ کے اندر سیکریٹری بھرت سنگھ اور ڈاکٹر شاہنواز اور محمود چوہان جیسے محنتی اور دیانت دار عہدیدار آئے ہیں تب سے دور دراز کے ادیبوں شعرا اور جدید نثرنگاروں کو اپنے فن کے اظہار کا معتددبار مواقع فراہم ہوئے ہیں۔نشست کے آخر میں فاروق ربانی نے تحریک شکرانہ پیش کر کے محفل میں موجود حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا