ہائیڈروپاورپراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے اقدامات کرنے نائب وزیراعلی تلنگانہ کی ہدایت

0
0

حیدرآباد10اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں ہائیڈروپاورپراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے تمام اقدامات کریں۔انہوں نے تھرمل پاور اسٹیشنوں میں 17 دن کی پیداوار کے لیے کوئلے کے کافی ذخائر دستیاب کروانے کی ہدایت دی۔انہوں نے دریائے کرشنا اوردریائے گوداوری کے آبگیرعلاقوں میں بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیڈروپاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوارکی ضرورت کو اجاگرکیا۔ آج صبح مہاتما جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں تھرمل اور ہائیڈل پاور جنریشن کے سلسلہ میں وزیرموصوف نے جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ مخصوص اہداف کے مطابق ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پراجکٹس کے معاملے میں غفلت برتنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا