گیلانی صحتیاب ،افواہیں بے بنیاد:نسیم گیلانی

0
0

کے این ایس
سرینگر؍؍؍بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی صحتیابی کو لیکر گذشتہ دنوں سے افواہوں کا بازار گرم ہے ،تاہم موصوف کے فر زند نسیم گیلانی نے ایک مرتبہ پھر یہ واضح کیا کہ سید علی گیلانی صحتیاب ہیں،تاہم کافی کمزور ہیں ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کیساتھ بات کرتے ہوئے سید علی گیلانی کے فر زند نسیم گیلانی نے کہا کہ سید علی گیلانی کا متواتر بنیادوں پر طبی معائینہ کیا جارہا ہے اور اب تک ڈاکٹروں نے اُنکی صحت کو مستحکم قرار دیا ۔ادھر سکمز ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کے روز بھی صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے وابستہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سید علی گیلانی کا طبی معائینہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سید علی گیلانی روبہ صحت ہورہے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے سید علی گیلانی کی صحتیابی کو لیکر افواہوں کا بازار ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا