گھبر میں ہر دل ہوا غمگین ہر انکھ سے نکلا آنسو،سابق فوجی شوکت علی سڑک حادثہ میں از جاں

0
0

تین ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے نماز جنازہ میں کی شرکت، سیاسی و سماجی کارکنان کا لواحقین کہ ساتھ اظہار تعزیت
سید زاہد
بدھل؍؍راجوری ضلع کے بدھل ڈویژن میں کیول علاقے میں سابقہ فوجی کی گاڑی کو اچانک سڑک حادثہ پیش آیا۔پیر کی سہ پہر کو حادثہ اس وقت پیش جب مزکورہ بدھل سے کیول کی طرف جارہا تھا ایکو گاڑی کو کیول علاقہ میں پنچایت گھر کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے شوکت علی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مذکورہ کو زخمی حالت میں جائے وقوع سے اٹھا کر پی ایچ سی بدھل منتقل کیا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے جی ایم سی راجوری مزید علاج کیلئے ریفر کیا تاہم دوران علاج ضلع راجوری کے ہسپتال میں اخری سانس لی جہاں متوفی کی شناخت شوکت علی ولد حاجی عالم دین سکنہ گھبر کے طور پر ہوئی ۔سابقہ فوجی شوکت علی کی ہلاکت کی خبر پیر کے روز شام کو بدھل ڈویژن میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی مذکورہ علاقے میں ماتم کا ماحول بن گیا گھبر میں ہر دل ہوا غمگین اور ہر آنکھ سے نکلا آنسو۔وہیں متوفی کی نماز جنازہ منگل کے روز دوپہر کو آبائی گاؤں گھبر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں لگ بھگ تین ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی جس میں کئی سیاسی و سماجی کارکانوں نے بھی شامل تھے سیاسی و سماجی کارکنان نے متاثر خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا