گڈکری نے روڈ ٹرانسپورٹ وزارت کا چارج سنبھالا

0
0
کہامودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان تیزی سے عالمی معیار اورجدید انفراسٹرکچر سے لیس ہو جائے گا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو مسلسل تیسری بار کابینی وزیر کے طور پر وزارت کا چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پردوبارہ جو اعتماد ظاہر کیا اس کے لئے وہ ان کے شکر گزار ہیں مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت میں مسٹر گڈکری نے جب تیسری بار سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت کا چارج سنبھالا تو اس دوران ان کے ساتھ وزارت میں وزیر مملکت اجے ٹمٹا اور ہرش ملہوترا بھی موجود تھے۔
مسٹر گڈکری نے سوشل میڈیا ایکس پر خود یہ معلومات پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’”میں عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے مودی 3.0 میں دوبارہ یہ کردار سونپا۔ مجھے یقین ہے کہ مسٹرمودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان تیزی سے عالمی معیار اورجدید انفراسٹرکچر سے لیس ہو جائے گا۔
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے طالب علم رہنما کے طور پر سیاست میں آنے والے مسٹرگڈکری جلد ہی بی جے پی جنتا یوا مورچہ میں سرگرم ہو گئے۔ 1989 میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن بنے مسٹرگڈکری 1999-2005 تک مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے رہنما رہے اور پھر 2009 تک مہاراشٹرا ریاستی بی جے پی کے صدربنے۔ بعد میں وہ بی جے پی کے سب سے کم عمر قومی صدر بن گئے۔مسٹرگڈکری 1995 سے 1999 تک مہاراشٹر حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر تھے جہاں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کرنے کا انہیں پہلا تجربہ ملا۔ گزشتہ 10 سال میں مودی حکومت میں کابینی وزیر نتن گڈکری اپنے کام کرنے کے انداز کی وجہ سے سب سے مشہوروزراء میں سے ایک رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا