گوہر پورہ چاڈورہ میں ڈی پی اے پی کا اجلاس منعقد

0
0

پیر بلال کی کارکنوں کو عوامی رابطہ شروع کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
چاڈورہ؍؍ڈی پی اے پی کی ایک اہم میٹنگ ’14جنوری (اتوار ) کوچاڈورہ حلقہ کے گوہر پورہ کزورہ میں سینٹرل کشمیر زون کے صدر پیر بلال احمدکی صدارت میںمنعقد ہوئی جس میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں پیر بلال نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی خدمت کیلئے خود کیلئے وقف رکھیں کیونکہ یہ پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا سد باب ہو۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، علاقائی توازن اور نسلی بھائی چارے کا غلام نبی آزاد کا وژن استحکام اور امن کے علاوہ ڈی پی اے پی کے لیے رہنمائی کا ایجنڈا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ای پی نے جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں عوامی رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی آزاد کی متحرک قیادت میں اقتدار کی ہوس پارٹیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی کوشش کرے گی۔پیر بلال نے پارٹی کیڈر کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں تک پہنچیں اور پارٹی کی بنیاد کو وسعت دیں۔میٹنگ میں بلال احمد خان ورکنگ صدر ڈی پی اے پی بڈگام نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا