گوگل کرو!کا’شارٹ کٹ ‘جگہوں کے نام بگاڑرہاہے

0
0

ریلوے پروجیکٹوں کی تعمیراورکئی مقامات کے نام بگڑے،کھڑی کوکھاڑی بناڈالا
سجاد کھانڈے

کھڑی؍؍USBRL پروجیکٹ کے تحت وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے کٹرا اور بانہال کے درمیان زیر تعمیر ریل لائن کا کام اب لگ بھگ اپنے اخری پڑاؤ میں پہنچ چکا ہے۔اس حوالے سے ارکان کے جی ایم لوکیش گْپتا نے ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بانہال اور کھڑی کے درمیان 16 کلومیٹر لمبی ریل لائن پر 30 جولائی تک ریل انجن چلانے کا امکان متوقع ہے۔ اور کھڑی سے سمبڑ تک ہندوستان کے سب سے لمبے ریلوے ٹنلT49B جس کی لمبائی 12.758 کلومیٹر ہے 15 اگست تک اس لائن پے ریل انجن چلانا متوقع ہے۔وہیں بانہال اور کٹرہ کے درمیان زیر زمین تعمیر ہو رہے اس ریلوے لائن کا کافی عرصے سے عوام کو انتظار ہے اور اب انتظار کی وہ گھڑیاں دھیرے دھیرے ختم ہونے جا رہی ہیں۔بانہال اور کھڑی کے بیچ ریل سروس شروع ہونے سے کھڑی ریلوے اسٹیشن،کھڑی مہو منگت، سراچی، ترگام بزلا کاونہ ناچلانہ ،شگن، پْوگل پرستان رامسو نیل اور مکرکوٹ، جیسے علاقوں کے لیے سب سے نزدیکی سٹیشن کے طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس اسٹیشن کے تیار ہونے سے لوگوں کو وادی کشمیر اور جموں کے لیے کم وقت اور کم پیسے میں رسائی حاصل ہوگی۔ وہی دوسری جانب کھڑی ریلوے اسٹیشن کے نام کے حوالے شروع سے ہی کچھ نہ کچھ گڑبڑ دیکھنے کو مل رہی ہیں سب سے پہلے کھڑی ریلوے سٹیشن کو آرڑپچلہ کا نام دیا گیا تھا اور اْس کے بعد نام میں دْرستگی کی تھی اور 15 اگست 2022 میں عارضی طور پر کھڑی کے نام سے لگا بورڈ نصب کیا گیا۔لیکن اب آخری مرحلے میں کھڑی ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر کھڑی کے بدلے کھاڑی کے نام سے بورڈ نصب کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے لوگوں نے کہاں کہ اگر اس نام میں درستگی نہیں کی گئی تو اس سے علاقے کی پہچان کو خطرہ ہے کیونکہ ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے لاکھوں اور کروڑوں لوگ کھڑی کو کھاڑی کے نام سے ہی جانیں گے۔اس حوالے سے جب ہم نے تحصیل آفس کھڑی میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو تحصیل افس کھڑی سے نام کے لیے جو فائل تیار ہو کے گئی ہے ۔اس میں کھڑی ہی لکھا گیا ہے نہ کہ کھاڑی۔اس حوالے سے لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے حکام کو چاہے کہ نام کی درستگی جلد از جلد کی جائے اس کے ساتھ ساتھ تحصیل اور ضلع انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہیں کہ ریلوے حکام کو نام کی درستگی کے لیے ہدایت جاری کرے جائے تاکہ علاقے کی پہچان کھڑی کے نام سے ہی برقرار رہ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا