گوٹیرس برکس سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت

0
0

اقوام متحدہ، //اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بین الاقوامی تعاون کی اہمیت، آب و ہوا کی تبدیلی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر دوجارک نے نامہ نگاروں کو بتایا ’’اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ جائیں گے‘‘، مسٹر ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر گوٹیرس منگل کی شام نیویارک سے روانہ ہوں گے۔’’وہ ایک واضح پیغام دیں گے کہ بحران میں گھڑی دنیا میں تعاون کا کوئی قابل اعتبار متبادل نہیں ہے۔‘‘
برکس سربراہی اجلاس منگل سے جمعرات تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا