گول کے متعدد علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

0
0

برف باری کے پیش نظر بجلی پانی کا خاص بندوبست کرنے کا عوامی مطالبہ
لطیف ملک
گول؍؍گول میں اس وقت بھی کئی علاقے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں۔گول کے علاقہ موئلہ میں دو روز قبل ایک ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا اگر چہ محکمہ نے یہاں پر دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیا لیکن چند گھنٹے کے بعد ہی وہ بھی خراب ہو گیا۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے یہاں پر ایک پچیس کے وی ٹرانسفارمر صرف دوفیس پر چلتا تھا اور اس پر کوئی لوڈ نہیں تھا اور دوروز قبل ہی ایک زوردار دھماکے کے ساتھ خراب ہو گیا اور محکمہ نے دوسرے ہی روز دوسراٹرانسفارمر لایا لیکن وہ چند گھنٹے کے بعد ہی خراب ہو گیا۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ یہاں پر زیادہ گھر ہیں پچیس کے وی ٹرانسفارمر لوڈ نہیں اْٹھاپا رہا ہے ۔اس لئے اس کی طاقت کو بڑھایا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ وہیں اس دوران پنچایت حلقہ اپر دلواہ وارڈ نمبر8 کے لوگوںنے ’لازوال‘ نمائندہ کو بتایا کہ پچھلے دو ماہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے اگر چہ اس سلسلے میں محکمہ جل شکتی سے بھی مطالبہ کیا تھالیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ یہاں پر ایک لائن مین بھی تعینات ہے لیکن تین ماہ سے وہ بیرون ریاست اپنے کام میں مصروف ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اور ڈی ڈی سی چیر پرسن رام بن سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی پر دھیان دیں تاکہ لوگوں کوجلد از جلد وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جائے۔ اور لوگوں کے اس دیرینہ مسئلے کا اذالہ ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا