گوسو پلوامہ کی نیک سیرت خاتون کا انتقال

0
0

جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کا اظہار رنج
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے کی ایک نیک سیرت خاتون جانہ زوجہ غلام حسن ڈار انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی وفات پر کئی دینی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحومہ مشتاق احمد ڈار اور غلام محمد ڈار کی والدہ تھیں۔
اس دوران جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کے گھر جاکر وہاں غلام حسن ڈار ،ماسٹر بشیر احمد صوفی، مشتاق احمد ڈار ,منظیر بشیر ،غلام محمد ڈار اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی اظہار کیا ہے۔ایک تحریری بیان میں جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی نے مرحومہ کی وفات پر زبردست رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ واضع رہے کہ مرحومہ غمگین مجید کی بھی قریبی رشتہ دار تھی۔ادھر حق نواز کے ایڈیٹر خورشید وانی سوشل ورکر آفتاب احمد رہمو کے علاوہ سوشل ورکرس کمیٹی کی پوری ٹیم نے غمگین مجید کی قریبی رشتہ دار جانہ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا