مدرسہ نظامیہ فیض العلوم کے طلبہ بھی آگہی مہم میں برابر کے شریک رہے
منظور حسین قادری
پونچھہیڈ ماسٹر محمد یعقوب چوہدری اور جملہ اساتذہ ہائی اسکول دہڑہ موڑہ کی مجموعی نگرانی میں ملک کے یوم آزادی اور قومی پرچم کشائی بابت ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو احاطہ اسکول سے برآمد ہو کر دہڑہ موڑہ کے مختلف مقامات پر حب الوطنی کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں محلہ کنڈی جامع مسجد بلال پہنچی جہاں دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ کے طلبہ بھی اس مہم کے حصہ دار بنے واضح ہو کہ اس ریلی کا مقصد عوام وخواص کو 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں شمولیت کا پیغام تھا۔