گورنمنٹ کامرس کالج جموں نے خون کے عطیہ کے حوالے سے پر پوسٹر سازی اور نعرے لکھنے کے مقابلے منعقد کیے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے ریڈ ربن کلب، این سی سی، این ایس ایس یونٹس اور ایکو کلب نے میڈیکل کالج جموں کے تعاون سے کالج کے احاطے میں رضاکارانہ خون کے عطیہ کے حوالے سے پوسٹر سازی اور نعرے لکھنے کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان مقابلوں میں کل 18 طلباء نے حصہ لیا، ان کا انعقاد ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر کیا گیا تھا جو ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے۔ ان مقابلوں کا موضوع تھا "خون دیں، پلازما دیں، زندگی بانٹیں، اکثر بانٹیں” جس میں ان مریضوں پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں زندگی بھر منتقلی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور خون یا پلازما کا قیمتی تحفہ دینے میں ہر فرد کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر باربرا کول، ایچ او ڈی کامرس نے جان بچانے کے لیے خون کے ایک ایک قطرے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سویتا جموال، اے این او، این سی سی نے این سی سی کیڈٹس اور دیگر طلبائ￿ پر زور دیا کہ وہ نوبل کاز کے لیے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں۔ یہ تقریب ڈاکٹر روبینہ کوثر، بی ٹی او اور ڈاکٹر میتالی شرما، جی ایم سی جموں کی لیکچرر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مونیکا ملہوترا، پروفیسر آشو منہاس، پروفیسر دیپشیکھا شرما، پروفیسر ہرپریت کور، ڈاکٹر فائزہ، پروفیسر رجنی بالا اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ اس پورے پروگرام کو پروفیسر سویتا جموال، پروفیسر دیپشیکھا شرما، پروفیسر عرفان علی، ڈاکٹر رومی رانی، ڈاکٹر جگمیت کور، ڈاکٹر سربجیت کور سوڈان، پروفیسر چرندیپ ہانڈا اور ڈاکٹر دیپک پٹھانیا نے ترتیب دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا