لازوال ڈیسک
جموں؍؍PG ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے PSPS گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں کے IQAC کے تعاون سے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں کاروباری ترقی کی طرف نوجوان ذہن کوراغب کرنے کیلئے’’جے کے یوٹی میں خوراک کی پروسیسنگ کا دائرہ کار اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیموں‘‘کے موضوع پر ایک روزہ توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر انورادھا گنڈوترا، ایچ او ڈی فوڈ سائنس نے ریسورس پرسن ڈاکٹر گل سید، چیف کیننگ اینڈ پروسیسنگ انسٹرکٹر (ڈائیکٹر) فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کرافٹ سنٹر، چاند نگر جموں، پرنسپل، عملہ اور طلباء کا استقبال کیا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر مینو مہاجن تقریب کی چیئرپرسن تھیں۔ڈاکٹر گل سید نے اس موضوع پر گہری بصیرت دی اور طلباء کو کاروباری بننے کی ترغیب دی کیونکہ حکومت کی جانب سے خود روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔لیکچر میں کل 58 طلباء نے شرکت کی۔پرنسپل پروفیسر مینو مہاجن نے شعبہ کی کوششوں کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے نوکری فراہم کرنے والے بنیں۔ اس پروگرام کا اہتمام شعبہ کے عملہ کے ارکان نے کیا تھا اور اس کی کوآرڈینیشن نیہا پنڈتا اور شعبہ کی پی جی طالبہ جسکرن کور نے کی تھی۔