گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میںعالمی یومِ خواتین منایا گیا

0
0

طلباء نے پوسٹر سازی، پینٹنگ، اور یومِ خواتین کے حوالے سے ایک سیمینار کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے وومن ڈویلپمنٹ سیل نے پروفیسر فلک کی کنوینر شپ میں کیئریر کونسلینگ و گائیڈنس سیل گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ، محکمہ سوشل ویلفیئر کشتواڑ کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یومِ خواتین 2024 منایا۔ پرنسپل پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑڈاکٹر جیوتی پریہار کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تقریباً دو سو طلباء نے شرکت کی۔ منعقدہ تقریب کی نظامت سونیکا دیوی نے کی۔ پروگرام کا آغاز پروفیسر اسماء جاوید کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔ وہیں پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء نے مختلف سرگرمیوں جیسے پوسٹر سازی، پینٹنگ، اور یومِ خواتین کے حوالے سے ایک سیمینار کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پرپروفیسر ہتیش کمار، پروفیسر اسر العیوب اور ڈاکٹر وسیم اکرم سمیت معزز ججوں کے ایک پینل نے منعقدہ مقابلوں کا فیصلہ کیا۔پینٹنگ کے مقابلوں کے فاتح سلونی، پریا منہاس اور پلوی رہے جنہوں نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ پوسٹر بنانے میں ریکھا دیوی کے علاوہ سلمیٰ لیاقت اور ممات نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ سیمینار میں آبرو واجد، انوراگ شرما اور سلمیٰ لیاقت نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر ڈاکٹر جیوتی پریہار نے اپنے خطاب میں، سماج میں ان کی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ویمن ڈویلپمنٹ سیل کی ٹیم کو کامیاب تقریب کے انعقاد میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب میں پروفیسر عمر دین، پروفیسر پرتھوی راج، ڈاکٹر سحرش غزل، پروفیسر وجے کمار، پروفیسر رشی کمار، پروفیسر وکرم سنگھ، پروفیسر یاسر، اور ڈاکٹر ظہور دین سمیت دیگر تدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر سے ظہور دین کے علاوہ دیگر نمائندوں بشمول اندو بالا، سنا جان، روچنگ پریہار، مونیکا شرما، دکشا شرما، اروی بادیال، اور انور عالق کچلو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر بلال کے الوادی کلمات سے ہوا جس میں انہوں نے تمام شرکائ￿ کے ساتھ پروگرام منعقد کرنے والی ٹیم کو بھی سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا