گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں روڈ سیفٹی سے متعلق پروگرام کا انعقاد

0
0

اے آر ٹی او کشتواڑ، طلباء ، تدریسی عملے اور مقامی باشندوں نے کی شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو میں گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں محکمہ موٹر وہیکل و 11 آر آر کے اشتراک سے قومی روڈ سیفٹی ماہ سے متعلق پروگرام منعقد کیا گیا۔ منعقدہ پروگرام کا اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وید کمار کی رہنمائی میں کیا گیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو نے محفوظ سڑکوں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وکالت کرتے ہوئے قومی روڈ سیفٹی ماہ میں فعال طور پر حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا اور گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو میں شعبہ سیاست کے لیکچرر ڈاکٹر حق نواز احمد کے ایک دلکش اور وسیع لیکچر سے ہوا۔ اپنے لیکچر میں ڈاکٹر حق نواز احمد نے روڈ سیفٹی کو بڑھانے اور کشتواڑ میں سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ اے آر ٹی او کشتواڑ محمد سلیم منہاس نے اس موقع پر شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کے بارے میں مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ عوام کے فلاح وبہبود کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو نے قومی روڈ سیفٹی ماہ کے سلسلے میں یہ پروگرام منعقد کیا جس میں متعلقہ آفیسران کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج چھاترو کے طلباء ، تدریسی عملے و علاقہ چھاترو کے مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ سڑک حادثات کو کم کرنے اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے میں تعلیم و آگاہی کا اہم کردار ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر وید کمار نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ڈاکٹر حق نواز احمد قومی روڈ سیفٹی ماہ کے دوران ہمارے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کر رہے ہیں۔ یہ ایک اہم قدم ہے اور بلاشبہ ہماری سڑکوں کو سب کے لیے محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ پروفیسر وید کمار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو نے اپنے صدارتی خطاب ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی عادات، ٹریفک قوانین کی پابندی اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کی اہمیت زور دیا۔ پروگرام کے اختتام میں شرکاء نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے عہد بھی لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا