ووٹ کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں:پروفیسر ہنس راج
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس کی یاد میں قومی ووٹر ڈے منایا، جو کہ 1950 میں اس تاریخ کو تشکیل دیا گیا تھا۔ اس موقع پر طلباء نے پوسٹر بھی بنائے و۔ہیں طلباء اور عملے نے عہد بھی کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج نے طلباء اور عملہ پر زور دیا کہ وہ قوم کی بہتر ترقی کے لیے ذات پات، عقیدہ اور رنگ کو مدنظر رکھے بغیر ووٹ کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔واضح رہے ان تقاریب کے کنوینر ڈاکٹر سنیل تنوچ اسسٹنٹ پروفیسر سوشیالوجیتھے۔تاہم تقریب میں ڈاکٹر مانسی شرما، پروفیسر ریکھا شرما، پروفیسر شائستہ یاسمین، ڈاکٹر اختر حسین، پردیپ کمار، ڈاکٹر مہیما بھگت، ڈاکٹر منتظر احمد بھٹ، ڈاکٹر ظہور احمد میر شامل تھے۔