بڑی تعداد میں کالج کے طلبائ،این ایس ایس رضاء کاروں اور عملے نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پور کے این ایس ایس یونٹ’سیوک‘نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی رہنمائی میں صفائی کا عہد اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا آغاز کالج کے پرنسپل کے کلیدی خطبہ سے ہوا۔ وہیںصفائی مہم میں طلباء کی بڑی تعداد نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل نے اپنے قیمتی الفاظ طلباء کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے کو صفائی، محفوظ ماحول، حفظان صحت، توسیعی کام، شرمدان، بیوٹیفیکیشن، بیداری مہم، کھیلوں، شجر کاری مہم اور اسٹیک ہولڈرز کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔وہیںپروگرام کی کنوینر پروفیسر شائستہ یاسمین پروگرام آفیسر این ایس ایس تھیں۔ تاہم آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر سنیل تنوچ، پروفیسر ریکھا شرما، ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر ظہور میر، ڈاکٹر منتظر، ڈاکٹر مہیما بھگت اور مسٹر پردیپ کمار تھے۔